بھٹکل،9؍ فروری (ایس او نیوز) بھٹکل منی ودھان سودھا کی نئی عمارت میں کینٹین اور زیراکس کی دکانیں کرائے پر دی جائیں گی جس کے لئے 16فروری کو دوپہر 12 بجے عام نیلامی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق منی ودھان سودھا کے گراونڈ فلور پرعوام اور سرکاری عملہ کی سہولت کے لئے ایک کینٹین چلانے کے لئے 3 سال کا ٹینڈر دیا جائے گا۔ کینٹین لگانے کے لئے 750اسکوائر فٹ جگہ دستیاب رہے گی۔ اس کے علاوہ منی ودھان سودھا کے احاطے میں 100اسکوائر فٹ والی دو زیراکس کی دکانیں لگانے کے لئے جگہ دستیاب رہے گی۔
ان دونوں سہولتوں کے لئے جگہ عام نیلامی کے ذریعے سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو مندرجہ ذیل شرائط پر دی جائے گی۔
- نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو پیشگی 5000 روپے نقد یا ڈی ڈی کے ذریعے رقم جمع کرنے ہونگے۔ ڈی ڈی منی ودھان سودھا منیجمنٹ کمیٹی کے نام پر نکالنا ہوگا۔
- زیراکس کی 2 دکانوں میں سے ایک دکان ایس سی / ایس ٹی طبقہ کے لئے مختص ہوگی۔
- بولی میں کامیاب ہونے والوں کو کینٹین اور زیراکس کی دکانیں اپنے خرچ پر تیار کرنی ہونگی۔
- بولی میں کامیاب ہونے والوں کو پیشگی ڈپازٹ 50,000 روپے نیلامی کا مرحلہ ختم ہونے کے 48گھنٹے کے اندر جمع کرنے ہونگے۔
- سرکاری طور پر کینٹین کے لئے ماہانہ کرایہ 5000روپے اور زیراکس کی دکان کے لئے 3000ہزار روپے طے کیا گیا ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے والوں کو اس سے بڑھ کر بولی لگانی ہوگی۔
مزید جانکاری کے لئے اسسٹنٹ کمشنر یا تحصیلدار دفتر سے کام کے اوقات کے دوران رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔